وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس،10 نکاتی ایجنڈا زیر غور
Federal Cabinet meeting chaired by Prime Minister, 10-point agenda under consideration
وفاقی کابینہ اجلاس میں ملک کی معاشی صورتحال پر غور کیا جائے گا، ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ اجلاس میں فلسطین میں اسرائیلی مظالم، حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی شہادت اور اسرائیل کے خلاف مذمتی قرارداد سمیت اہم امور پر بھی غور کیا جائے گا۔ایجنڈے کے مطابق چین اور پاکستان کے مابین تجارت بڑھانے سے متعلق مفاہمتی یادداشت پیش کی جائے گی، نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئج چارٹر کے دوبارہ نفاذ کی منظوری دی جائےگی، مجوزہ کنگ حماد یونیورسٹی آف نرسنگ اینڈ ایسوسی ایٹڈ میڈیکل سائنسز بل پیش ہوگا۔ایجنڈے میں لاپتہ افراد سے متعلق وزراء کمیٹی کی رپورٹ، نجکاری بورڈ کے ممبران کی تعداد میں اضافے کی سمری شامل ہے، بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی بھی کابینہ میں پیش ہوگی۔ اجلاس میں سال 22-2021 اور س...

