چیئرمین ایف بی آر کا قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ
Chairman FBR's early retirement decision
چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ نے قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا۔ امجد زبیر ٹوانہ نے عہدے سے سبکدوشی کے لیے حکومت کو 2 ہفتوں کا نوٹس دیا ہے۔ گریڈ 21 کے ان لینڈ ریونیو سروس کے امجد زبیر ٹوانہ نے اگلے سال 25 فروری کو ریٹائر ہونا تھا۔ امجد زبیر ٹوانہ نے حکومت کو مراسلہ بھجوا دیا ہے۔امجد زبیر نے مراسلے میں لکھا ہے کہ اپنا عہدہ چھوڑنا ہے اور وقت سے پہلے ریٹائرمنٹ لینا چاہتا ہوں۔ امجد زبیر ٹوانہ نے وزیرِ مملکت احد چیمہ کو بھی زبانی طور پر آگاہ کر دیا تھا، امجدزبیر ٹوانہ نے جمعے کو وزیرِ اعظم سیکریٹریٹ کو خود کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست کی تھی، 2 دن انتظار کے بعد انہوں نےتحریری طور پر وزیرِ اعظم کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا۔ استعفے سے قبل امجد زبیر ٹوانہ نے 2 سے زائد کابینہ ممبران سے مشورہ بھی کیا تھا، کابینہ ممبران نے بھی ان کو استعفیٰ دینے کا کہ...

