ندا ڈار نے وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی
Nida Dar completed the century of wickets
کراچی:پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں 100 وکٹیں مکمل کرنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔آف اسپنر ندا ڈار نے 100 ویں وکٹ 108 ویں ون ڈے انٹرنیشنل میں ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کے خلاف حاصل کی۔انھوں نے رشادا ویلیمنز کی وکٹ لے کر 100ویں وکٹ حاصل کی، ندا ڈار 100 ون ڈے انٹرنیشنل وکٹیں لینے والی دوسری پاکستان ویمن کرکٹر ہیں۔ندا ڈار سے پہلے سابق کپتان ثنا میر نے 120 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں 151 وکٹیں حاصل کی ہیں جو کسی بھی پاکستانی ویمن کرکٹر کی جانب سے ون ڈے میں سب سے زیادہ وکٹیں ہیں۔
Karachi: Pakistan Women's Cricket Team Captain Nida Dar took the honor of completing 100 wickets in One Day International matches. Nida Dar became the second Pakistan woman cricketer to take 100 One Day International wickets. Former captain San...

