ملک میں نفرت کی سیاست عروج پر ہے: بلاول بھٹو زرداری
The politics of hatred is on the rise in the country: Bilawal Bhutto Zardari
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج کل ملک میں نفرت کی سیاست عروج پر ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اولمپکس میں ارشد ندیم نے گولڈ میڈل لا کر ناممکن کو ممکن کر دیا، ہمیں ارشد ندیم پر فخر ہے، پاکستانی نوجوانوں کو جب موقع دیا جاتا ہے تو وہ کامیاب ہو کر آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بچے صلاحیت رکھتے ہیں، نوجوانوں کا ساتھ دیں تو ہم فٹبال میں بھی ورلڈ کپ جیت کر لاسکتے ہیں، کراچی لیاری میں اتنا ٹیلنٹ ہے کہ ہر دوسرا بچہ ورلڈکپ لاسکتا ہے، افسوس کے ساتھ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے نوجوانوں کا ساتھ نہیں دیا۔ان کا کہنا تھا کہ طے کرنا ہوگا آئندہ اولمپکس میں ہر صوبے میں پاکستان گولڈمیڈل لائے گا، انشاءاللہ اگلے اولمپکس میں چاروں صوبوں سے ارشد ندیم نکال ...

