منشور کے مطابق غریب عوام کو سولر پینل دے رہےہیں: بلاول بھٹو
According to the manifesto, solar panels are being given to poor people: Bilawal Bhutto
کراچی میں مستحق گھرانوں میں مفت ہوم سولر پینل تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مہنگائی،بجلی کےبلوں سےمتاثرہ افراد کوریلیف دینا چاہتےہیں، الیکشن میں غریب عوام کوریلیف دینے کا اعلان کیا تھا، اب دوسری جماعتوں میں بھی غریب عوام کو ریلیف دینےکی سوچ آئی ہے، سولرسکیم ہمارے منشورکا حصہ تھی۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوام کو ریلیف دینےکے لیےکام کر رہی ہے، مہنگائی کے دور میں تنخواہ دار طبقے کو بھی ریلیف دیں گے، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کےذریعےسولرپارک بنارہےہیں، وفاق سےبہت مہنگی بجلی ملتی ہے، ہماری خواہش ہےکم قیمت پرسندھ کی عوام کوبجلی فراہم کریں۔چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا نام لیے بغیر پنجاب حکومت پرتنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پلاننگ اورکام کرنے میں وقت لگتا ہے، ایک دم اعلان ن...


