بنوں: فائرنگ کے تبادلے میں 3 سی ٹی ڈی اہلکار شہید، 2 دہشتگرد ہلاک
Bannu: 3 CTD personnel martyred, 2 terrorists killed in exchange of fire
خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 3 سی ٹی ڈی اہلکار شہید جبکہ دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ترجمان محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے مطابق بنوں کے علاقے سپینہ تنگی میں سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 3 سی ٹی ڈی اہلکار شہید جبکہ دو زخمی ہوئے۔ترجمان کے مطابق شہدا میں اے ایس آئی بنیامین، کانسٹیبل انعام اور مصور شامل ہیں، زخمی ہونے والے اہلکاروں میں وافد خان اور عمران شامل ہیں۔ترجمان محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی جوابی فائرنگ سے دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے، زخمیوں کو ساتھی لے گئے، دہشتگردوں سے اسلحہ، ایمونیشن، آئی ای ڈیز، ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوا ہے۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کر دیا۔
Three CTD personnel were martyred and two terrorists were ...



