را بلوچستان و کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کر رہی ہے: انوار الحق
RAW is committing state terrorism in Balochistan and Kashmir: Anwarul Haq
وزیرِ اعظم آزاد کشمیر انوار الحق نے کہا ہے کہ را بلوچستان اور کشمیر کے اندر ریاستی دہشت گردی کر رہی ہے۔اسلام آباد میں کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم آزاد کشمیر انوار الحق نے کہا کہ بھارتی میڈیا اس حد تک درندگی پر آچکا ہے کہ لائیو کوریج کر رہا ہے۔وزیرِ اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت کشمیر میں ففتھ جنریشن وار کر رہا ہے، پاکستان مسئلہ کشمیر کے لیے چٹان کی طرح کھڑا رہے گا، ماؤں بہنوں سے زیادتی اور پیلٹ گن استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انوار الحق نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر اپنے منطقی انجام تک پہنچے گی۔علاوہ ازیں وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا کہ کشمیر پر بھارتی قبضے کے مذموم حربے کامیاب نہیں ہونے دیں گے، بھارتی ظالمانہ ہتھکنڈے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتے۔امیر مقام نے کہا کہ سلامتی ک...






