یورپی کمیشن کا پی آئی اے پر پابندی ہٹانے سے انکار
The European Commission's refusal to lift the ban on PIA
سی اے اے کی بد ترین کارکردگی کے باعث یورپی کمیشن نے پی آئی اے پر پابندی ہٹانے سے انکار کر دیا ہے۔یورپی یونین کی جانب سے پاکستانی ایئر لائنز کی بحالی کا معاملہ طول پکڑ گیا، یورپی یونین کے 31 مئی کے اجلاس میں پاکستان سول ایوی ایشن سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی، جس میں سی اے اے کے درست اقدامات نہ کرنے پر یورپی کمیشن نے پی آئی اے پر پابندی ہٹانے سے انکار کیا۔ پاکستان سول ایوی ایشن شعبہ ریگولیٹری کی بد ترین کارکردگی پابندی ختم نہ ہونے کا سبب بنی، یورپی کمیشن نے زور دیا کہ حکومت سول ایوی ایشن میں پیشہ ورانہ قابلیت کے حامل افسران تعینات کرے۔
Due to the worst performance of CAA, the European Commission has refused to lift the ban on PIA.The issue of the restoration of Pakistani airlines by the European Union has been prolonged, in the meet...

