آئومل کر بیٹھیں،مفاہمت کاسلطان چھاگیا Sit down together,Zardari
اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو حالیہ سیاسی بحران سے نکالنے کی ضرورت ہے، ہمارے پاس وقت بہت کم ہے، ہمارا ایجنڈا اور خیالات ہی ملک کو مضبوط بنائیں گے۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ارکان سینیٹ اور قومی اسمبلی، وزیراعظم شہباز شریف ، آصفہ بھٹو زرداری ، بلاول بھٹو زردرای بھی ایوان میں موجود تھے۔اس کے علاوہ مختلف ممالک کے سفیر بھی گیلریز میں موجود تھے جبکہ پی ٹی آئی ارکان بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پوسٹر اٹھائےایوان میں بیٹھے۔اجلاس سے صدر آصف زرداری کے خطاب کے دوران اپوزیشن کی جانب سے احتجاج اور شور شرابا کیا گیا۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت آصف زرداری نے سیاسی جماعتوں کو مفاہمت کی تجویز دیتے ہوئے اختلافات مل بیٹھ کر حل کرنے کا مشورہ دیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر آصف زرداری نے کہا کہ پہلے پارلیمانی سال کے...

