انٹرنیشنل کنسائنمنٹ کے ذریعے بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام
Attempt to smuggle large quantity of drugs through international consignment failed
ینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی میں انٹرنیشنل کنسائنمنٹ کے ذریعے بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ۔ترجمان کے مطابق چار مختلف ممالک کیلئے مٹھائی کے ٹِنوں میں مہارت سے چھپائی گئی ہیروئن اور آئس برآمد کرلی گئی ، یو کے، سری لنکا ،ہانگ کانگ اور نیوزی لینڈ بھیجے جانیوالےحلوہ کے ڈبوں میں چھپائی گئی منشیات قبضے میں لے لی۔ترجمان کا بتانا ہے کہ یو کے برمنگھم بھیجے جانیوالے 40 میں سے 6 ٹِنوں میں چھپائی گئی 2.1 کلو ہیروئن برآمد کرلی گئی جبکہ سری لنکا کولمبو بھیجے جانیوالے 40 میں سے 4 مٹھائی ٹِنوں میں سے 1.4 کلو ہیروئن برآمد کی گئی۔ہانگ کانگ بھیجے جانیوالے 40 میں سے 10 مٹھائی کے ٹِنوں میں سے 3.6 کلو آئس برآمد ہوئی، چوتھی کنسائنمٹ نیوزی لینڈ کیلئے بُک گئی اور 40 مٹھائی ٹِنوں میں 3.6 کلو آئس برآمد کرلی گئی...

