Thursday, April 16Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

Tag: another attack in balochistan

قلات میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پنجاب کے 4 مزدورجاں بحق
اہم خبریں

قلات میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پنجاب کے 4 مزدورجاں بحق

4 Punjabi laborers killed in firing by armed men in Kalat بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگچر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 4 مزدور جاں بحق ہوگئے۔لیویز حکام کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگچر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 4 مزدور جاں بحق ہوگئے، مزدور ٹیوب ویل پر کام کر رہے تھے، فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالے مزدوروں کا تعلق پنجاب سے ہے۔ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے مزدوروں میں 3 کا تعلق صادق آباد اور 1 کا تعلق رحیم یارخان سے ہے، جاں بحق ہونے والے مزدور صادق آباد سے خضدار میں بورنگ کا کام کرنے کے لیے گئے تھے جن کی شناخت منور ،ذیشان، امین ،اور دلاور کے نام سے ہوئی۔دوسری جانب ورثا کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے مزدورں کی لاشیں کوئٹہ کے ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کردی گئی ہیں۔علاوہ ازیں مقتولوں کی اطلاع ملنے کے بعد ان کے آبائی علاقے کی فضاء سوگوار ہو گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ ہف...
قلات میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ: 7 اہلکار شہید 6 دہشت گرد ہلاک
اہم خبریں

قلات میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ: 7 اہلکار شہید 6 دہشت گرد ہلاک

Attack on security forces post in Qalat: 7 personnel martyred, 6 terrorists killed بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پر ہونے والے حملے میں 7 اہلکار شہید ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 15 اور 16 کی درمیانی شب کو دہشت گردوں نے ضلع قلات کے علاقے شاہ مردان میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔بیان میں کہا گیا کہ سکیورٹی فورسز نے جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنایا اور کارروائی کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آر نے بیان میں بتایا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 7 بہادر سپوت مادر وطن پر قربان ہو گئے ہیں۔بیان کے مطابق علاقے میں کسی بھی چھپے ہوئے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے اورپاکستان کی مسلح افواج قوم کے س...
Optimized by Optimole