اے این ایف نے بھاری مقدار میں منشیات پکڑ لی، 15 ملزمان گرفتار
ANF seizes huge quantity of drugs, arrests 15 suspects
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مختلف کارروائیوں میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے 15 ملزمان گرفتار کر لئے۔ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں اسلام آباد، سیالکوٹ، کراچی اور سکھرمیں کی گئیں۔حکام کا کہنا ہے کہ 8 کارروائیوں میں 185 کلوگرام منشیات پکڑی گئی، برآمد ہونے والی منشیات میں 175 کلو 200 گرام چرس، 5 کلو 784 گرام ہیروئن، 1 کلو 900 گرام آئس، 2.4 کلوگرام افیون برآمد کی گئی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔
The Anti-Narcotics Force (ANF) has seized a huge quantity of drugs in various operations and arrested 15 suspects. According to the ANF spokesperson, the operations were carried out in Islamabad, Sialkot, Karachi and Sukkur.Officials say that 1...




