ہر صورت ڈی چوک جائیں گے، اکیلا بھی رہ گیا تو بھی جاؤں گا، وزیراعلیٰ کے پی
In any case, I will go to D Chowk, I will go even if I am left alone, Chief Minister KP
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ ہر صورت ڈی چوک جائیں گے، اکیلا بھی رہ گیا تو تب بھی جاؤں گا، مجھ سے کسی کو بھی رابطہ کرنے کی ضرورت نہیں۔وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ مجھ سے ابھی تک کسی نے احتجاج ملتوی کرنے کےلیے رابطہ نہیں کیا، بانی چیئرمین ہماری ریڈ لائن ہے وہ جو حکم دیں گے اس پرعمل کروں گا۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہر صورت ڈی چوک پہنچنے کی کوشش کروں گا، ہمارا پرامن احتجاج ہے، تشدد کیا گیا تو ذمہ دار تشدد کرنے والے ہوں گے۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ پرامن ہیں اور ہماری تیاری مکمل ہے
Khyber Pakhtunkhwa Chief Minister Ali Amin Gandapur says that he will go to D Chowk in any case, even if I am left alone, I will still go, no one needs to contact me.Chief Minister KP ...

