ہمارے پاس سیاست کے لیے وقت نہیں ہے: علیمہ خان
We have no time for politics: Aleema Khan
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ سب کو فکر ہے کہیں ہم سیاست میں نہ آجائیں، ہمارا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ہمارے پاس سیاست کے لیے وقت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ہمارا لیڈر بھی ہے بھائی بھی، آپ جو چاہیں کریں ہم کھڑے رہیں گے۔علیمہ خان کا کہنا ہے کہ آپ بیشک سیکیورٹی کے نام پر ہمارے پیچھے گاڑیاں لگا دیں، یہ لوگ جب جلسہ ملتوی کرنا ہوتا ہے پاؤں پڑ جاتے ہیں، اب بانی پی ٹی آئی نے کہا 8 ستمبر کو ہر حال میں جلسہ ہو گا۔بانی پی ٹی آئی کی بہن نے مزید کہا کہ 8 ستمبر کو کچھ بھی ہوجائے جلسہ ضرور کریں گے، تیسری بار اڈیالہ کا عملہ تبدیل کیا گیا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آپ جب ٹی وی پر ہمارا تماشا بناتے ہیں تو کیا گھر کی خواتین آپ سے نہیں پوچھت...

