قومی ایئر لائن کو 20 سال میں پہلی مرتبہ منافع ہوا: وزیرِ اعظم شہباز شریف
National airline makes profit for the first time in 20 years: Prime Minister Shehbaz Sharif
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ایرک میئر کی قیادت میں امریکی وفد نے ملاقات کی ہے۔اس موقع پر وزیرِ اعظم نے امریکا کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی کے لیے امریکی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا، تجارت اور سرمایہ کاری کے ساتھ باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور بھی دیا۔شہباز شریف نے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کی معدنیات کے شعبے میں وسیع استعداد موجود ہے، امریکی کمپنیوں کو اس ترجیحی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سے مستفید ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ الحمدللّٰہ قوم کے لیے ایک اور خوش خبری ہے، قومی ایئر لائن کو 20 سال میں پہلی مرتبہ منافع ہوا جو کئی دہائیوں کے خسارے کے بعد ایک بڑی تبدیلی ہے، خوش آئند ہے کہ مستقبل تابناک ہے، وزیرِ ہوا بازی کی قیادت میں ٹیم کی کوششیں قابلِ...






