انگلینڈ: برٹش پاکستانیوں کے ریسٹورنٹ پر انتہا پسند ہندوؤں کا حملہ
England: British Pakistanis' restaurant attacked by extremist Hindus
انگلینڈ کے علاقے شیفیلڈ میں برٹش پاکستانیوں کے ریسٹورنٹ پر انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے حملہ کیا گیا۔اس حوالے سے ریسٹورنٹ کے مالک رحیم اللّٰہ خان کا کہنا ہے کہ بھارتی شہری نشے کی حالت میں تھے۔انہوں نے بتایا کہ کھانا کھانے کے بعد بھارتی شہریوں نے کاؤنٹر پر شور مچا دیا کہ بھیڑ کے گوشت میں گائے کا گوشت ملایا گیا ہے۔رحیم اللّٰہ خان کا کہنا ہے کہ ریسٹورنٹ انتظامیہ نے انہیں بتایا کہ مینیو میں بیف ہے ہی نہیں تاہم نشے میں دھت افراد نے ورکر پر حملہ کر دیا تھا۔پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے واقعہ کی انکوائری شروع کر دی ہے۔
British Pakistani restaurant in Sheffield, England, was attacked by extremist Hindus.In this regard, Rahimullah Khan, the owner of the restaurant, says that the Indian citizens were in a state of intoxicat...



