چیمپئنز ٹرافی: دو روایتی حریفوں میں کرکٹ کی جنگ، میدان سجنے میں چند گھنٹے باقی
Champions Trophy: Cricket battle between two traditional rivals, few hours left for the field to be decorated
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں دنیائے کرکٹ کا بڑا ٹاکرا شروع ہونے میں چند گھنٹے باقی رہ گئے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑا میچ آج دبئی میں کھیلا جائیگا،میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دوبجے شروع ہو گا، امارات کے صحراؤں میں چھکوں ، چوکوں کی برسات ہوگی، دونوں ٹیموں میں گھمسان کا رن پڑے گا۔میگا ایونٹ میں آگے جانے کیلئے شاہینوں کے پاس آخری چانس ہے، بھارت سے ہارنے کی صورت میں پاکستان کا چیمپئنز ٹرافی میں سفر تمام ہو جائے گا۔روایتی حریف سے نمٹنے کیلئے قومی ٹیم نے دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں جم کر پریکٹس کی ، فیلڈنگ ، باؤلنگ اور بیٹنگ کی مشقیں کیں، بابر اعظم کو فلو ہو گیا اس لیے وہ پریکٹس سیشن میں شریک نہ ہوئے۔بھارت کیخلاف میچ میں قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، نیوزی لینڈ کیخلاف میچ کے د...






