
Asian Development Bank delegation visits NTDC headquarters, reviews implementation of Power Transmission Strengthening Project
ین ٹی ڈی سی ہیڈکوارٹرز، واپڈا ہائوس لاہور ایشیائی ترقیاتی بینک کے ایک وفد نے واپڈا ہاؤس لاہور میں این ٹی ڈی سی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا. اس موقع پر اے ڈی بی وفد اور این ٹی ڈی سی مینجمنٹ کی ملاقاتوں میں مستقبل کے فلیگ شپ پراجیکٹس کی صورتحال، اے ڈی بی فنڈڈ پاور ٹرانسمیشن سٹرینتھننگ پراجیکٹ پر عمل درآمد اور دوسرے پاور ٹرانسمیشن اینہانسمنٹ انویسٹمنٹ پروگرام (ٹرانچ- 4) کے وسط مدتی ایکشن پلان پر عملدرآمد جائزہ لیا گیا.
ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد میں ڈائریکٹر انرجی سیکٹر آفس جونہو ہوانگ، سینئر پروجیکٹ آفیسر (مشن کو-لیڈر) احتشام خٹک اور سیکٹر اینالسٹ (انرجی سیکٹر) پاکستان ریذیڈنٹ مشن حبیب حسن، (اے ڈی بی) شامل تھے۔ جبکہ این ٹی ڈی سی ٹیم کی قیادت منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی، انجینئر محمد وسیم یونس نے کی.
اجلاس میں مستقبل کے ٹرانسمیشن کے منصوبوں، ٹرانچ-4 کے منصوبوں پر پیشرفت، پاور ٹرانسمیشن سٹرینتھننگ پروجیکٹ پر عملدرآمد اور اس ضمن میں ضروری آلات کی خریداری پر تبادلہ خیال کیا گیا.
ایشیائی ترقیاتی بینک کی ٹیم نے ان منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے این ٹی ڈی سی کے ساتھ مزید تعاون کے لیے اپنی آمادگی کا بھی اظہار کیا۔
این ٹی ڈی سی کی جانب سے جنرل مینیجر (ڈیزائن اور انجینئرنگ)، انجینئر ڈاکٹر خواجہ رفعت حسن، ایڈیشنل منیجر (پی ایم یو) انجینئر ذبیح اللہ اور اسسٹنٹ منیجر (پی ایم یو) انجینئر یاسون اسلم نے بھی اجلاس میں شرکت کی.
NTDC Headquarters, WAPDA House Lahore A delegation of Asian Development Bank visited the NTDC headquarters at WAPDA House Lahore. On this occasion, ADB delegation and NTDC management met to discuss the status of future flagship projects, the implementation of the ADB-funded Power Transmission Strengthening Project and the mid-term of the second Power Transmission Enhancement Investment Program (Tranche-4). The implementation of the action plan was reviewed.
The Asian Development Bank delegation included Director Energy Sector Office Junho Huang, Senior Project Officer (Mission Co-Leader) Ehtisham Khattak and Sector Analyst (Energy Sector) Pakistan Resident Mission Habib Hassan, (ADB). While the NTDC team was led by Managing Director NTDC, Engineer Muhammad Waseem Younis.
Future transmission projects, progress on Tranche-4 projects, implementation of power transmission strengthening project and purchase of necessary equipment were discussed in the meeting.
The Asian Development Bank team also expressed its willingness to further collaborate with NTDC to implement these projects.
On behalf of NTDC, General Manager (Design and Engineering), Engineer Dr. Khawaja Rafat Hasan, Additional Manager (PMU) Engineer Zabihullah and Assistant Manager (PMU) Engineer Yasoon Aslam also participated in the meeting.
