
Adnan Sami Khan’s mother passed away.
پاکستان نژاد بھارتی گلوکار و موسیقار عدنان سمیع خان کی والدہ 77 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
انسٹاگرام پر گلوکار نے اپنی والدہ بیگم نورین سمیع خان سے متعلق افسوس ناک خبر شیئر کی ہے۔
انہوں نے اپنی والدہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کے انتقال کی خبر اپنے چاہنے والوں کو دی ہے۔
گلوکار نے لکھا ہے کہ میں گہرے اور دائمی دکھ کے ساتھ اپنی پیاری والدہ بیگم نورین سمیع خان کے انتقال کا اعلان کرتا ہوں۔

عدنان سمیع خان نے مزید لکھا ہے کہ ہم گہرے غم سے دو چار ہیں، وہ ایک شاندار شخصیت کی مالک خاتون تھیں، جنہوں نے ہر اس شخص کو محبت اور خوشی دی جن سے ان کا رابطہ ہوا، ہم ان کی بہت زیادہ کمی محسوس کریں گے۔
انہوں نے اپنی والدہ کے ایصالِ ثواب کے لیے دعاؤں کی درخواست کی ہے اور لکھا ہے کہ ’اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّـا اِلَيْهِ رَاجِعون‘ اللّٰہ پاک ہماری پیاری ماں کو جنت الفردوس میں جگہ عطاء فرمائے، آمین۔
عدنان سمیع خان نے سوشل میڈیا پر اپنی والدہ کی تصویر ان کی تاریخِ پیدائش کے ساتھ شیئر کی ہے۔
واضح رہے کہ عدنان سمیع خان نے 2015ء میں بھارتی شہریت حاصل کی تھی، وہ شہریت حاصل کرنے سے پہلے بھی کئی سال تک کام کے سلسلے میں بھارت میں ہی مقیم رہے۔
Pakistan-born Indian singer and musician Adnan Sami Khan’s mother died at the age of 77.
On Instagram, the singer has shared the sad news about his mother Begum Noreen Sami Khan.
He shared the picture of his mother and informed his loved ones about her death.
The singer wrote that it is with deep and eternal sadness that I announce the passing away of my beloved mother Begum Noreen Sami Khan.Adnan Sami Khan further wrote, “We are deeply saddened. She was a woman of wonderful personality, who brought love and happiness to everyone she came in contact with. We will miss her dearly.” will
He requested prayers for his mother’s recovery and wrote that ‘Inna lillah wa inna ilahi rajioon’ may Allah grant our dear mother a place in Jannat al-Firdous, Amen.
Adnan Sami Khan has shared his mother’s picture with her date of birth on social media.
It should be noted that Adnan Sami Khan got Indian citizenship in 2015, he lived in India for many years before getting citizenship.
