بیلاروس کے دفاعی وفد کا ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ، فضائی، عسکری تعاون پر گفتگو
Belarusian defense delegation visits Air Headquarters Islamabad, discusses air, military cooperation
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بیلاروس کے اعلیٰ سطح کے دفاعی وفد نے ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق وفد کی قیادت بیلاروس کے کمانڈر ایئر فورس اور ایئر ڈیفنس میجر جنرل آندرے یولیانو وچ نے کی، ایئر ہیڈکوارٹرز آمد پر چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ملاقات کے دوران فضائی اور عسکری تعاون سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، دونوں ممالک کے دیرینہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات میں فضائی افواج کے درمیان قریبی اور مسلسل رابطے کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا، چیف آف ایئر سٹاف نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوطرفہ عسکری تعلقات کو اجاگر کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر چیف نے کہا ...

