ایران کا بھرپور جواب: اسرائیل دھماکوں سے گونج اٹھا، 7 ہلاک، متعدد عمارتیں تباہ
Iran's strong response: Israel resonates with explosions, 7 killed, several buildings destroyed
ایران نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل پر پانچواں میزائل حملہ بھی کر دیا، ایران اب تک 200 سے زیادہ میزائل داغ چکا ہے، اسرائیل میں اب تک 7 ہلاک اور 90 زخمی ہوئے ہیں، متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔اسرائیل کا رہائشی کمپلیکس پر حملہ، 20 بچوں سمیت 60 افراد شہیداسرائیل نے ایرانی دارالحکومت میں ایک رہائشی کمپلیکس پر حملہ کر کے درجنوں افراد شہید کر دیے، سرکاری ٹی وی کے مطابق حملے میں 20 بچوں سمیت کم از کم 60 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔اسرائیلی فضائی حملہ تہران کے ایک مصروف اور گنجان آباد علاقے میں کیا گیا، جہاں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا، حملے کے فوراً بعد ریسکیو ادارے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا، متعدد افراد ملبے تلے دبے رہنے کی اطلاعات بھی موصول ہو رہی...






