پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ میں شامل کرانے کی بھارتی کوشش ناکام
Indian attempt to get Pakistan included in FATF's grey list fails
بھارت کی پاکستان کیخلاف آئی ایم ایف میں سبکی کے بعد فیٹف (FATF) میں بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑ گیا جب کہ پاکستان عالمی اعتماد کے ساتھ کامیابی کی راہ پر ہے۔ذرائع کے مطابق بھارت کے سفارتی وفد کی بھرپور کوشش رہی کہ پاکستان کو FATF کے اجلاس میں ایک بار پھر گرے لسٹ میں شامل کرایا جائے، تاہم آج ہونے والے FATF اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کی بجائے رپورٹنگ پر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔فیٹف فیصلے کے بعد بھارت اپنے مقاصد حاصل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے، اجلاس کے دوران چین نے پاکستان کے حق میں واضح مؤقف اختیار کیا اور ریلیف کی حمایت کی، ترکی اور جاپان نے بھی پاکستان کی مکمل حمایت کی۔ذرائع کے مطابق آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص کے بعد بھارت نے پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے کیلئے بھرپور کوششیں کیں، پاکستان کیخلاف...




