چکوال: موٹر وے پر تیز رفتار کار حادثے کا شکار، 4 افرادجاں بحق، 2 زخمی
Chakwal: 4 killed, 2 injured in high-speed car accident on motorway
چکوال میں موٹروے ایم 2 دھراب پل کے قریب تیز رفتار کار حادثے کا شکار ہوگئی۔حادثے کے باعث کار میں سوار 4 افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، کار میں سوار افراد راولپنڈی سے لاہور جا رہے تھے۔حادثے کی اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشیں ٹراما سینٹر کلر کہار منتقل کر دی گئیں، پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی۔
A high-speed car accident occurred near the Dharab Bridge on the M2 Motorway in Chakwal. Four people in the car died and two were injured in the accident. The accident occurred due to high speed. The people in the car were going from Rawalpindi to Lahore. Police and rescue teams immediately reached the spot after receiving informatio...




