Friday, January 9Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

Day: June 12, 2025

کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ملزم مارے گئے
اہم خبریں

کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ملزم مارے گئے

Alleged police encounter in Karachi, 2 suspects killed شہر قائد میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ملزم مارے گئے۔کراچی کے مختلف علاقوں میں رات بھر پولیس اور جرائم پیشہ افراد آمنے سامنے رہے، راشد منہاس روڈ پر مبینہ مقابلے کے دوران دونوں ملزم موقع پر مارے گئے، رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے 14ملزم گرفتار کئے۔مارے گئے اور گرفتار ملزموں کے قبضے سے اسلحہ، نقدی اور موٹرسائیکلیں برآمد کر لی گئیں، گرفتار ملزمان میں 5 منشیات فروش بھی شامل ہیں۔ Two suspects were killed during an alleged police encounter in Shahr-e-Quaid. Police and criminals were face to face throughout the night in different areas of Karachi. During the alleged encounter on Rashid Minhas Road, both suspects were killed on the spot. Rangers and police conducted joint operations and arrested 14 suspects. Weapons...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج چائلڈ لیبر کے خاتمے کا دن منایا جارہا ہے
اہم خبریں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج چائلڈ لیبر کے خاتمے کا دن منایا جارہا ہے

The Day for the Elimination of Child Labor is being observed today across the world, including Pakistan. بچوں کے ہاتھ میں اوزار نہیں کتاب، پاکستان سمیت دنیا بھر میں چائلڈ لیبر کے خاتمے کا دن آج منایا جارہا ہے۔پاکستان میں چائلڈ لیبر کی مجموعی شرح 16.9فیصد ریکارڈ کی گئی، پاکستان میں چائلڈ لیبر میں اضافے کی بنیادی وجہ غربت ہے۔انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن نے مؤقف اختیار کیا کہ بیروزگاری کے خاتمے اور شہریوں کو سوشل پروٹیکشن دینے سے چائلڈ لیبر پرقابو پایا جاسکتا ہے، ماہرین نے گھریلو مزدوری میں چائلڈ لیبر کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا۔چائلڈ لیبر کے خاتمے کا عالمی دن آج 12 جون کو منایا جاتا ہے، پاکستان میں مؤثر قانون اور کارروائی نہ ہونے پر ملک بھر میں بچہ مزدوروں کی تعداد 2 کروڑ سے تجاوز کر گئی، پنجاب میں چائلڈ لیبر کی شرح 14 فیصد کے قریب ہے۔ماہرین نے کہا ہے کہ ہر حکومت میں چائلڈ لیبر کے خاتمے کا...
بچے میری ریڈ لائن، چائلڈ لیبر ہرگز برداشت نہیں: مریم نواز
اہم خبریں

بچے میری ریڈ لائن، چائلڈ لیبر ہرگز برداشت نہیں: مریم نواز

Children are my red line, child labor will not be tolerated at all: Maryam Nawaz وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بچے میری ریڈ لائن ہیں، چائلڈ لیبر ہرگز برداشت نہیں۔بچوں سے جبری مشقت کے انسداد کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ آج کے جدید دور میں بھی چائلڈ لیبر کے واقعات انسانیت کے لیے ایک المناک حقیقت ہیں جو معاشرے کے باشعور افراد کے لیے لمحہ فکریہ ہیں، بچوں کے ہاتھ میں قلم، کتاب اور لیپ ٹاپ ہونے چاہئیں نہ کہ اوزار یا اینٹیں۔مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ کم سنی میں تعلیم کے بجائے مشقت اٹھانے پر مجبور بچے ہر مہذب معاشرے کے لیے ایک بڑا سوالیہ نشان ہیں، اگر ہم اپنے معصوم بچوں کا بچپن محفوظ نہ بنا سکے تو آنے والے کل میں ہمارا معاشرہ مفید شہریوں سے محروم رہ جائے گا۔انہوں نے چائلڈ لیبر کو محض ایک سماجی مسئلہ نہیں بلکہ نسلوں کے...
صدر زرداری سے آزاد کشمیر اسمبلی کے وفد کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
اہم خبریں

صدر زرداری سے آزاد کشمیر اسمبلی کے وفد کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

Azad Kashmir Assembly delegation meets President Zardari, discusses important issues صدر مملکت آصف علی زرداری سے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ممبران پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی جس میں خطے کی موجودہ صورتحال، عوامی مسائل اور ترقیاتی ضروریات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد نے صدر مملکت کو آزاد کشمیر میں درپیش مسائل، عوامی مشکلات اور بنیادی سہولیات کی کمی کے حوالے سے آگاہ کیا، ملاقات کے دوران آزاد جموں و کشمیر کے عوام کی فلاح و بہبود، ترقیاتی منصوبوں اور سہولیات کی فراہمی پر بھی گفتگو کی گئی۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے اس موقع پر آزاد جموں و کشمیر کی ترقی، خوشحالی اور خطے کے عوام کی فلاح کو اپنی ترجیحات میں شامل قرار دیتے ہوئے اس پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ A high-level delegation comprising members of the Azad Jammu and Kashmir Legislative Assembly ca...
احمد آباد میں ایئرانڈیا کا مسافر طیارہ گر کر تباہ، 241 مسافر ہلاک، ایک زندہ بچ گیا
انٹرنیشنل

احمد آباد میں ایئرانڈیا کا مسافر طیارہ گر کر تباہ، 241 مسافر ہلاک، ایک زندہ بچ گیا

Air India passenger plane crashes in Ahmedabad, 241 passengers killed, one survivor بھارتی ریاست گجرات کے احمد آباد ایئرپورٹ کے قریب ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، بھارتی میڈیا کے مطابق طیارے میں سوار عملے کے12 اراکین سمیت 241 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک مسافر بچ گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئرانڈیا کی فلائٹ نمبر اے آئی 171 بھارتی ریاست گجرات کے احمد آباد ایئرپورٹ سے لندن (برطانیہ) کیلئے روانہ ہوئی تھی، حادثہ ٹیک آف کے دوران پیش آیا، طیارے میں دو پائلٹ اور عملے کے 10 ارکان سمیت 242 افراد سوار تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے شکار طیارے میں سابق وزیراعلیٰ گجرات وجے روپانی، 169 بھارتی شہری، 53 برطانوی، ایک کینیڈین اور 7 پرتگالی شہریوں سمیت 11 بچے بھی موجود تھے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ طیارہ آبادی پر گر کر تباہ ہوا جس کے باعث 25 سے زائد افراد زخمی ...
Optimized by Optimole