بھلوال: مخالفین نے فائرنگ کر کے باپ اور بیٹوں سمیت 3 افراد کو قتل کر دیا
Bhalwal: Opponents opened fire, killing 3 people, including father and sons
مخالفین کی اندھا دھند فائرنگ سے باپ اور بیٹوں سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق سرگودھا کی تحصیل بھلوال کے نواحی علاقے پھلروان میں دیرینہ دشمنی پر خون کی ہولی کھیلی گئی، جہاں ایک ڈیرے پر سوئے ہوئے افراد پر مخالفین نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں باپ بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔جاں بحق ہونے والوں میں 25 سالہ نبیل، 52 سالہ محمد ریاض اور 35 سالہ عثمان شامل ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو 1122 کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچا، اہلکاروں نے نعشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ حملے کے بعد ملزمان بآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہ...




