پنجاب کی وزیر اعلیٰ سے امریکہ کےناظم الامور کی ملاقات ؛باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال
US Charge d'Affaires meets Punjab Chief Minister; discusses issues of mutual interest
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سےامریکی ناظم الامور نٹالی اے بیکر کی ملاقات ہوئی ، وزیراعلیٰ سے ملاقات میں امریکی قونصل جنرل لاہور کرسٹن کے ہاکنز بھی موجود تھےوزیراعلیٰ مریم نواز نے نٹالی بیکر کی بطور ناظم الامور پاکستان میں مثبت کردار کو سراہا،پاک امریکا دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا ، حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں امریکہ کے تعمیری کردار اور جنگ بندی میں تعاون کو سراہا،مریم نواز نے امریکی کانگریشنل پاکستان کاکس سے ملاقات کو مثبت اور تعمیری قرار دیاوزیراعلیٰ پنجاب نے کہا جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کیلئے امریکہ کا فعال کردار نہایت اہم ہے،پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کا مضبوط پُل ہے،پنجاب اور کیلیفورنیا کے درمیان تعلقات مزید گہرے ...





