
The robot allegedly committed suicide
جنوبی کوریا میں ایک روبوٹ نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا میں عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جہاں گومی سٹی کونسل کا ملازم روبوٹ سیڑھیوں کے نیچے غیر معمولی حالت میں پایا گیا جسے مقامی میڈیا ملک کی پہلی روبوٹ خودکشی قرار دے رہا ہے۔
’روبوٹ سپروائزر‘ نامی روبوٹ سیڑھیوں کے نیچے تباہ شدہ حالت میں ملا، واقعے کے گواہان نے بتایا کہ موت سے قبل اس کے غیر معمولی رویے کی اطلاع ملی تھی جس میں یہ ایک ہی جگہ پر چکر لگا رہا تھا، روبوٹ کے گرنے کی اصل وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی، سٹی کونسل موت کے تعین کیلئے اس کے پرزے اکٹھے کر رہی ہے۔
ایک مشین ہونے کے باوجود روبوٹ سٹی ہال میں کافی مقبول رہا، اس نے مستعدی سے دستاویزات کی فراہمی، شہر کی تشہیر اور رہائشیوں کی مدد کرنے جیسے کام انجام دیئے۔
سٹی کونسل کے ایک حکام نے بتایا کہ یہ سرکاری طور پر سٹی ہال کا ایک حصہ تھا۔ اس واقعے نے آن لائن اور مقامی میڈیا میں بحث چھیڑ دی، بہت سے لوگ سوال کر رہے ہیں کہ آیا روبوٹ کام کے بوجھ کی وجہ سے تباہ ہوا یا تناؤ نے اس کی جان لی۔
A robot allegedly committed suicide in South Korea. According to foreign media reports, a strange incident took place in South Korea where a Gumi City Council employee robot was found in an unusual condition under the stairs, which local media is calling the country’s first robot suicide.
The robot named ‘Robot Supervisor’ was found in a wrecked condition under the stairs, witnesses said. The cause is still unknown, and the city council is collecting body parts to determine the cause of death.
Despite being a machine, the robot remained popular at City Hall, diligently performing tasks such as delivering documents, promoting the city, and assisting residents.
A city council official said it was officially a part of city hall. The incident sparked debate online and in local media, with many questioning whether the robot collapsed due to the workload or whether the stress took its toll.
