Saturday, April 4Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

ترک ایئرلائن کے پائلٹ کی دوران پرواز موت

Turkish Airlines pilot dies in flight

ترک ایئرلائن کا پائلٹ دوران پرواز انتقال کرگیا، جس کی وجہ سے طیارے کو ہنگامی طور پر امریکی ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق پائلٹ کی فلائٹ کے دوران موت کے بعد ترکیہ کی ایئر لائنز کی ایک پرواز کو آج صبح نیو یارک کے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔
ایئرلائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایئر بس اے350-900 طیارہ سیٹل سے ترکیہ کے دارالحکومت استنبول کی طرف پرواز کر رہا تھا جب اس نے نیو یارک کی طرف ایک غیر معمولی موڑ لیا۔
ایئرلائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 59 سالہ پائلٹ پرواز کے دوران “بے ہوش” ہوگئے، انہیں ہوش میں لانے کی ناکام کوشش کے بعد دوسرے پائلٹس اور ایئرلائن کے عملے نے ہنگامی لینڈنگ کا فیصلہ کیا، مگر وہ اس سے پہلے ہی دار فانی سے کوچ کرگئے تھے۔
جہاز کے عملے نے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ کی طرف ہنگامی راستہ اختیار کیا، جہاں طیارہ صبح 6 بجے سے کچھ پہلے محفوظ طریقے سے لینڈ ہوگیا۔
انتقال کرجانیوالے پائلٹ 2007 سے ترکیہ کی ایئرلائنز کے لیے کام کر رہے تھے اور انہوں نے مارچ میں ایک طبی معائنہ پاس کیا تھا جس میں صحت کے کوئی مسائل نہیں پائے گئے۔

Turkish Airline pilot died mid-flight, causing the plane to make an emergency landing at an American airport.
According to American media, a Turkish Airlines flight had to make an emergency landing at John F. Kennedy Airport in New York this morning after the pilot died during the flight.
The Airbus A350-900 was flying from Seattle to the Turkish capital of Istanbul when it made an unusual turn toward New York, airline officials said.
An airline spokesman said the 59-year-old pilot “passed out” during the flight, after other pilots and the airline’s crew decided to make an emergency landing after unsuccessful efforts to revive him, but he was already dead. Coached.
The crew took an emergency route to John F. Kennedy Airport, where the plane landed safely shortly before 6 a.m.
The deceased pilot had been working for Turkish Airlines since 2007 and had passed a medical examination in March that found no health problems.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Optimized by Optimole